کلام میاںمحمدبخش...Saiful Malook
میاںمحمدبخش کاکلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک تازہ،جاندار اورمیٹھی آوازمیں
تحریر:محمدیوسف بھٹہ
میاں محمد بخش قادری پنجابی زبان کے بے حد مقبول اورمعروف شاعر ہیںجن کا کلام پنجابی نہ بولنے والے بھی بخوبی سمجھتے اورپسندکرتے ہیں۔اہل علم ودانش کی زبان میں انہیں رومی کشمیربھی کہا جاتا ہے۔
- سیف الملوک ان کی ایک شاہکار کتاب ہے۔ جس کا اصل نام سفر العشق ہے اور معروف نام سیف الملوک و بدیع ۔۔
- الجمال ہے
- سیف الملوک میاںمحمدبخش نے اپنی زندگی میں خودچھپوائی تھی اوران کویقین تھاکہ یہ عوام الناس میں انتہائی مقبول
- ہوگی۔ میاں صاحب کے کلام کومختلف لوگوں نے اپنے اپنے اندازسے پڑھا اورگایاہے۔شوکت علی،عنایت حسین بھٹی،اقبال باہواورعاشق جٹ کے اندازبے پناہ مقبول ہوئے۔اب حالیہ برسوں میں کچھ نعت خوانوںنے بھی ان کے کلام کواپنے اندازمیں پڑھاہے مگر زیادہ تر نے متذکرہ بالاگلوکاروں میں سے کسی ایک کی طرز کو ہی اپنایاہے۔
- گجرات کی دھرتی کے ایک نوجوان ڈاکٹرجوپیشہ کے لحاظ سے سکن سپیشلسٹ ہیںاپنی ۔۔تازہ،جاندارآوازاورحقیقی پنجابی لہجے والی زبان میںسیف الملوک گاتے ہیںڈاکٹراظہرمحمودچودھری نے اپنے پہلے آڈیوالبم ’’کچ داگلاس‘‘میں سیف الملوک کوبھی شامل کیاہے۔اس کی میوزک کمپوزیشن طارق ملک نے دی ہے۔بے حدمتاثرکن آوازاورلہجہ کے ساتھ ڈاکٹرصاحب نے سیف الملوک کا حق اداکردیاہے۔ملاحظہ فرمائیں:
- بال چراغ عشق دا میرا روشن کردے سینہ
دل دے دیوے دی رُشنائی جاوے وچ زمیناں
Comments
Post a Comment