Posts

Showing posts from September 3, 2017

This Day in History: 7th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں 7ستمبر تحقیق:محمدیوسف بھٹہ *70ء:رومن فوج نے جنرلTitusکی قیادت میںیروشلم پرقبضہ کرکے لوٹ مارکی۔ *1298ء:مارکوپولوجزیرہ کرنولاکی لڑائی میں دشمن کے ہاتھوں گرفتارہوا۔ *1533ء:ملکہ برطانیہ الزبتھ اوّل پیداہوئیں۔ *1566ء:سلطنت عثمانیہ کے سلطان سلیمان اوّل انتقال کرگئے۔ *1630ء:میساچوسٹ کے قصبہ ٹریمونئین کانام بوسٹن رکھ دیاگیاجوریاست کا دارالحکومت بن گیا۔ *1776ء:امریکہ نے پہلی بارآبدوزکوجنگی مقاصدکیلئے استعمال کیا۔ *1813ء:اخبارٹرائے پورٹ نے پہلی بارامریکہ کونک نیم انکل سام دیا۔ *1822ء:پرتگال کوبرازیل سے آزادی مل گئی۔ *1888ء:نومولودبچے کیلئے پہلی بارانکیوبیٹرکااستعمال کیاگیا۔ *1892ء:باکسنگ کے مقابلوں میںآوازکی بجائے گھنٹی کا استعمال شروع ہوا۔ *1919ء:یونیورسٹی میں شعبہ نفسیات کاآغازکرنے والے ممتازماہرنفسیات مخدوم محمداجمل لدھیانہ میں پیداہوئے۔ *1935ء:ممتازمزاح نگار،ڈرامہ نگار،اداکاراورمصورانورمقصودکراچی میں پیداہوئے۔ *1936ء:تسمانیہ نسل کاٹائیگرناپیدہوگیا،آخری ٹائیگرچڑیاگھرمیں مرگیا۔ *1940ء:دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے لندن پرآگ والے بم گرانے شروع کیے۔ *1945ء:سٹار

Today in History: 6th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں 6ستمبر تحقیق:محمدیوسف بھٹہ *1321ء:غیاث الدین تغلق دہلی کے تخت نشین ہوئے۔ *1766ء:مادے کی ایٹمی تھیوری پیش کرنے والے سائنسدان جان ڈالٹسن پیداہوئے۔ *1838ء:سکھ سلطنت کاآخری حکمران اورمہاراجہ رنجیت سنگھ کا بیٹادلیپ سنگھ لاہورمیں پیداہوا۔ *1870ء:لوئزااین سوائن نامی ایک عورت نے امریکی تاریخ میں پہلی بارووٹ کا حق استعمال کیا۔  *1901ء:اٹھائیس سالہ امریکی صدرولیم McKinleyکوگولی مارکرشدیدزخمی کردیاگیا جوآٹھ روز بعددم توڑگئے۔ *1915ء:پہلی جنگ عظیم کیلئے برطانیہ نے ٹینک ایجادکرلیا۔ *1927ء:عزیزبھٹی شہیدکی پہلی جامع سوانح عمری لکھنے والے مصنف چودھری اصغرعلی گھرال ضلع گجرات میں پیداہوئے۔  *1935ء:معروف ادیب بریگیڈیئرجنرل محمدصدیق سالک گجرات میں پیداہوئے۔  *1941ء:نازی فوج نے جرمنی میں رہنے والے یہودیوں کوحکم دیاکہ چھ سال سے زائدعمرکے تمام افرادلباس پرزردرنگ کا سٹارآف ڈیوڈلگائیں۔ *1956ء:لاہورہائی کورٹ کے جج جسٹس سیدمحمدکاظم رضاشمسی لاہورمیں پیداہوئے۔ *1963ء:پاکستان میں اعشاری سکوں کانظام رائج کرنے کا فیصلہ ہوا۔ *1965ء:کشمیرکے مسئلہ پردوسری پاک بھارت جنگ شروع ہوئی۔ *1965ء:جن

Aaj Ka Din:4th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں 4ستمبر تحقیق:محمدیوسف بھٹہ 476ء:مغربی رومن ایمپائرکاخاتمہ ہوگیا۔ 973ء:مسلمان سائنسدان ابوریحان البیرونی پیداہوئے۔ 1596ء:ریکارڈڈہسٹری کا پہلاسونامی جاپان میںآیا۔ 1781ء:ہسپانوی بولنے والے دونسلے 44افرادنے لاس اینجلس دریافت کیا۔ 1825ء:برطانوی پارلیمنٹ کے پہلے ہندوستانی رکن دادابھائی نوروجی پیداہوئے۔ 1881ء:ایڈیسن کے الیکٹرک لائٹنگ سسٹم نے کام شروع کردیا،جنریٹرسے85صارفین کوبجلی فراہم کردی گئی۔ 1888ء:جارج ایسٹ مین نے رول فلم کیمرہ ایجادکیااورکوڈک نام سے ٹریڈمارک رجسٹرکروالیا۔ 1923ء:معروف مزاح نگارمشتاق احمدیوسفی جے پورمیں پیداہوئے۔ 1927ء:آرٹیفشل انٹیلی جنس کی اصطلاع کے بانی John McCarthyپیداہوئے۔ 1950ء:پاکستان کے کرکٹراحتشام الدین لاہورمیں پیداہوئے۔ 1951ء:امریکہ میں ٹیلی ویژن کی پہلی بین البراعظمی نشریات 94سٹیشنوں نے نشرکیں۔ 1961ء:پاکستانی کرکٹررضوان الزماں کراچی میں پیداہوئے۔ 1972ء:امریکی تیراک مارک سپٹزنے میونخ اولمپکس میں سات گولڈمیڈل حاصل کرنے کا ریکارڈقائم کیا۔ 1974ء:پاکستانی کرکٹرمحمدنویداشرف قریشی راولپنڈی میں پیداہوئے