This Day in History: 30th September
آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں 30ستمبر تحقیق:محمدیوسف بھٹہ *1207ء:فارسی کے عظیم شاعر اورتصوف کے استاد مولاناجلال الدین رومی خراسان میں پیداہوئے۔ *1520ء:سلطنت عثمانیہ کے دسویں سلطان سلیمان اوّل نے حکومت سنبھالی۔ *1841ء:سیموئل سلوکم نے سٹیپلرایجادکیا۔ *1846ء:امریکی ڈینٹسٹ ڈاکٹرولیم مورئن نے دانت نکالنے کیلئے پہلی بارایتھرکوبے ہوشی کیلئے استعمال کیا۔ *1914ء:ممتازشاعرالطاف حسین حالی پانی پت میں انتقال کرگئے۔ *1929ء:سابق نگران وزیراعظم میرہزارخان جعفرآبادمیں پیداہوئے۔ *1931ء:ممتازشاعرصہبااخترجموں میں پیداہوئے۔ *1936ء:نامورشاعرہ پروین فناسیدلاہورمیں پیداہوئیں۔ *1948ء:پاکستان اقوام متحدہ کا ممبربن گیا۔ *1966ء:بوٹسواناکوبرطانیہ سے آزادی مل گئی۔ *1968ء:پہلے بوئنگ747جہازکاافتتاح ہوا۔ *1970ء:نیوامریکن بائبل شائع ہوئی۔ *1980ء:ٹینس کی نامورکھلاڑی مارٹیناہنگس پیداہوئیں۔ *1988ء:حیدرآبادسندھ میں162افرادکوقتل کردیاگیا۔اس دن کو’’بلیک فرائیڈے‘‘کہاجاتاہے۔ *1989ء:سینی گال اورگامبیاکی کنفیڈریشن سات سال بعدختم،دونوں ملک پھرسے الگ الگ ہوگئے۔ *1993ء:بھارت میں شدیدزلزلہ سے28ہزارافرادہلاک ہوگئے۔ *1997ء:مائیکروس...