This Day in History: 24th september
آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں 24ستمبر تحقیق:محمدیوسف بھٹہ *622ء:مکہ مکرمہ سے ہجرت کے بعدرسول اللہ ﷺ یثرب(مدینہ طیبہ)پہنچ گئے۔ *1487ء:سکھوں کے روحانی پیشواباباگورونانک نے ماتاسلکھناسے بٹالہ میں شادی کرلی۔ *1493ء:کولمبس نے نئی دنیادریافت کرنے کی دوسری مہم شروع کی۔ *1534ء:چوتھے سکھ گرو،گرورام داس لاہورمیں پیداہوئے۔ *1539ء:سلطنت عثمانیہ کے سلطان سلیمان اوّل نے ویاناپہنچ کرمحاصرہ شروع کردیا۔ *1789ء:امریکی کانگریس نے محکمہ پوسٹ آفس قائم کردیا۔ *1789ء:امریکہ کا وفاقی جوڈیشری ایکٹ منظور،چھ رکنی سپریم کورٹ قائم،صدرجارج واشنگٹن نے جان جے کوپہلاچیف جسٹس نامزدکردیا۔ *1829ء:سلطنت عثمانیہ اورروس کے مابین امن معاہدہ طے پایا۔ *1841ء:برطانوی مہم جوجیمزبروک نے برونائی کے سلطان سے سراوک دریاکے اردگردزمین حاصل کی اوروہ سراوک کا پہلاسفیدفام راجہ بن گیا۔ *1853ء:دنیاکے پہلے شخص کارنیلس وانڈربلٹ نے کشتی میں دنیابھرکاچکرلگایا۔ *1870ء:نیوئن سائن کے موجدجارج کلاؤڈپیداہوئے۔ *1884ء:مسجدبوکن خاں لاہورمیں انجمن حمایت اسلام کے قیام کااعلان کیاگیا۔ *1889ء:الیگزینڈرڈے نے ڈائل ٹائم ریکارڈرایجادکیا۔ *1901ء:ممتازصوفی ش