پھولوں اورپودوں سے محبت کا اظہارانسان کی فطرت کا ایک مظہر


پھولوں اورپودوں سے محبت کا اظہارانسان کی فطرت کا ایک مظہر

محمدیوسف بھٹہ،گجرات

پھول قدرت کاایک حسین اورلاجواب تحفہ ہیں۔پھولوں کی دل آویزخوشبو،دلکش رنگ،نزاکت اوردوسری بے     شمارخوبیاں اپنی جگہ ضرب المثل






 بن چکی ہیں۔انسان اورپھولوں کا رشتہ کائنات کے آغازسے شروع ہوااور کائنات کے وجودتک قائم رہے گا۔
یوں توگلاب سمیت مختلف قسم کے پھول ساراسال ہی ہمارادل لبھاتے رہتے ہیں مگرموسم بہارشروع ہوتے ہی ہرطرف پھولوں کی بہارآ جاتی ہے۔پاکستان دنیاکے ان خوش قسمت ترین ملکوں میں شمارہوتاہے جہاں قدرت نے کائنات کے تمام رنگ اورتمام موسم عطاکیے ہیں اورمزے کی بات یہ ہے کہ موسم سرماہویاموسم بہار، موسم گرماہویاموسم خزاں تمام رتوں کاالگ ہی مزہ اورالگ ہی رنگ ہے ۔
موسم بہارمیں ہم پھولوں اورپودوں سے اپنے ازلی رشتے کومضبوط کرنے کیلئے شجرکاری کرتے ہیں اوران کی دیکھ بھال اورپرورش کا عہد کرتے ہیں۔کائنات میں اگرپھول اور پودے نہ ہوتے توانسان اپنے جذبات کے اظہار سے عاری اورخوشبوکی لذت سے ناآشنارہتا۔
یادرکھیئے پھول اورپودے ہمیں زندگی عطاکرتے ہیں،ہمیں راحت اورخوشی عطاکرتے ہیں۔ان سے گفتگوکرنا سیکھئے۔اﷲکی قدرت سے ہم کلام ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے 
موسم بہارمیں پھولوں اورپودوں سے محبت کاشعوربیدارکرنے کیلئے سرکاری سطح پراورغیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے نمائشوں کابھی اہتمام کیاجاتاہے جن میں لوگ بڑے جوش وخروش سے شرکت کرتے ہیں۔بلاشبہ یہ نمائشیں پھولوں اورپودوں سے ہماری دوستی اورمحبت کااظہارہوتاہے مگردیکھنایہ ہے کہ یہ محبت اوردوستی محض ایک نمائش کی حدتک رہتی ہے یاہماری روزمرہ زندگی میں بھی خصوصی اہمیت حاصل کرلیتی ہے۔
****

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)