This Day in History: 20th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
20ستمبر
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*622ء:مکہ مکرمہ سے ہجرت کے بعدرسول اللہ ﷺ یثرب(مدینہ طیبہ)پہنچ گئے۔
*1187ء:صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کامحاصرہ کرلیا۔
*1664ء:میری لینڈنے انگریزخواتین اورسیاہ فام مردوں کی شادی پرپابندی عائد کردی۔
*1904ء:اورول اورولبرنے اپنے فلائر2میں بیٹھ کرگول دائرے میں پروازکی۔
*1911ء:پاکستان کے مورخ اورسکالرپیرحسام الدین راشدی لاڑکانہ میں پیداہوئے۔
*1915ء:سابق نگران وزیراعظم ملک معراج خالدکوٹ رادھاکشن میں پیداہوئے۔
*1930ء:اردوکے نامورشاعر صہبااخترپیداہوئے۔
*1932ء:مہاتماگاندھی نے تامرگ بھوک ہڑتال کردی۔
*1934ء:اٹلی کی اداکارہ صوفیہ لورین روم میں پیداہوئیں۔
*1942ء:آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل نسیم رانا راولپنڈی میں پیداہوئے۔
*1951ء:فٹ بال کے سابق قومی کھلاڑی،ہیڈکوچ اورٹیم مینجر عمرفاروق طارق لطفی پیداہوئے۔
*1961ء:پاکستان کی آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکاقیام عمل میںآیا۔ 
*1963ء:پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرانیل دلپت کراچی میں پیداہوئے۔
*1964ء:مزاحیہ اداکاراورماڈل فیصل قاضی کراچی میں پیداہوئے۔
*1965ء:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاک بھارت جنگ بندکرانے کی قراردادمنظورکی۔
*1968ء:پاکستانی کرکٹراعجازاحمدسیالکوٹ میں پیداہوئے۔
*1970ء:سویت خلائی جہازلیونا۔16نے چاندکی سطح پراترکرنمونے حاصل کیے۔
*1973ء:پاکستان نژادڈینش کرکٹرمحمدصادق پیداہوئے۔
*1981ء:وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کی پشت پرعبارت’’رزق حلال عین عبادت ہے‘‘لکھنے کی منظوری دی۔
*1984ء:اداکارزاہدافتخاراحمدراولپنڈی میں پیداہوئے۔
*1992ء:فٹ بال کے قومی کھلاڑی کلیم اللہ چمن میں پیداہوئے۔
*1996ء:میرمرتضیٰ بھٹوکومبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کردیاگیا۔
*2001ء:امریکی صدربش نے War on terrorشروع کرنے کااعلان کردیا۔
*2003ء:ملکوال کے قریب ٹرین اوربس میں تصادم کے نتیجہ میں28افرادہلاک ہوگئے۔
*2007ء:اسامہ بن لادن نے جنرل مشرف کے خلاف جہادکااعلان کردیا۔
*2009ء:فلمسٹاریوسف خان لاہورمیں انتقال کرگئے۔
*2011ء:سابق افغان صدربرہان الدین ربانی انتقال کرگئے۔
*2012ء:سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے حامل گیارہ ارکان پارلیمنٹ کونااہل قراردے دیا۔
*2016ء:فاسٹ بالرمحمدعامرنے نرجس سے شادی کرلی۔
*آج اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکوکے زیراہتمام انٹرنیشنل ڈے آف یونیورسٹی سپورٹس منایاجائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)