آج کا دن:تاریخ کے آئینہ میں
آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
(3ستمبر)
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*1783ء:برطانیہ اورامریکہ کے مابین پیرس معاہدہ کے نتیجہ میں امریکی انقلاب کی جنگ اختتام پزیرہوگئی۔
*1939ء:دوسری جنگ عظیم کا آغازہوا۔
*1939ء:ہٹلرکے پولینڈپرحملہ کے جواب میں برطانیہ اورفرانس نے جرمنی پرحملہ کردیا۔
*1950ء:جنرل ایوب خان کوپہلاکمانڈران چیف(پاک فوج کا سربراہ)بنادیاگیا۔
*1957ء:ریڈیو،ٹی وی اورفلم کے فنکارامتیازاحمدنیویارک میں انتقال کرگئے۔
*1957ء:باکسنگ کے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن سونی لسٹن نے گیرلڈائن کلارک سے شادی کرلی۔
*1964ء:معروف گلوکاراوراسلامی سکالرجنیدجمشیدکراچی میں پیداہوئے۔
*1967ء:سویڈن میں رائج بائیں جانب والی ڈرائیونگ کوتبدیل کرکے دائیں جانب رائج کردیاگیا۔
*1971ء:پچپن سالہ غلامی کے بعدقطر نے برطانیہ سے آزادی حاصل کرلی۔
*1976ء:امریکی خلائی جہازوائی کنگ ٹومریخ پراترااوراس نے سیارے کی سطح کی تصاویرپہلی بارزمین پربھیجیں۔
*1978ء:پوپ جان پال اوّل کورومن کیتھولک چرچ کا264واں پاپائے روم بنادیاگیا۔
*1990ء:قومی فٹ بالرعباس علی کوئٹہ میں پیداہوئے۔
*1995ء:آن لائن آکشن اورمارکیٹ کی ویب سائٹ eBayکاآغازہوا۔
*2012ء:روزنامہ دنیانے لاہورسے اشاعت کا آغازکیا۔
*2016ء:بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمامیرقاسم علی کوپھانسی دے دی گئی۔
Comments
Post a Comment