This Day in History: 24th september

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
24ستمبر
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*622ء:مکہ مکرمہ سے ہجرت کے بعدرسول اللہ ﷺ یثرب(مدینہ طیبہ)پہنچ گئے۔
*1487ء:سکھوں کے روحانی پیشواباباگورونانک نے ماتاسلکھناسے بٹالہ میں شادی کرلی۔
*1493ء:کولمبس نے نئی دنیادریافت کرنے کی دوسری مہم شروع کی۔
*1534ء:چوتھے سکھ گرو،گرورام داس لاہورمیں پیداہوئے۔
*1539ء:سلطنت عثمانیہ کے سلطان سلیمان اوّل نے ویاناپہنچ کرمحاصرہ شروع کردیا۔
*1789ء:امریکی کانگریس نے محکمہ پوسٹ آفس قائم کردیا۔
*1789ء:امریکہ کا وفاقی جوڈیشری ایکٹ منظور،چھ رکنی سپریم کورٹ قائم،صدرجارج واشنگٹن نے جان جے کوپہلاچیف جسٹس نامزدکردیا۔ 
*1829ء:سلطنت عثمانیہ اورروس کے مابین امن معاہدہ طے پایا۔
*1841ء:برطانوی مہم جوجیمزبروک نے برونائی کے سلطان سے سراوک دریاکے اردگردزمین حاصل کی اوروہ سراوک کا پہلاسفیدفام راجہ بن گیا۔
*1853ء:دنیاکے پہلے شخص کارنیلس وانڈربلٹ نے کشتی میں دنیابھرکاچکرلگایا۔
*1870ء:نیوئن سائن کے موجدجارج کلاؤڈپیداہوئے۔
*1884ء:مسجدبوکن خاں لاہورمیں انجمن حمایت اسلام کے قیام کااعلان کیاگیا۔
*1889ء:الیگزینڈرڈے نے ڈائل ٹائم ریکارڈرایجادکیا۔
*1901ء:ممتازصوفی شاعرخواجہ غلام فریدانتقال کرگئے۔
*1902ء:ایران کے انقلابی رہنماآیت اللہ خمینی پیداہوئے۔
*1911ء:سویت یونین کی کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کانسٹائن چرنینکوپیداہوئے۔
*1923ء:سابق گورنرپنجاب مخدوم سجادحسین قریشی پیداہوئے۔
*1948ء:ہنڈاموٹرکمپنی قائم ہوئی۔
*1950ء:بھارتی کرکٹرمہندرامرناتھ پیداہوئے۔
*1952ء:KFCنے امریکی ریاست اوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں اپنی پہلی فرنچائزکھولی۔ 
*1953ء:معروف اینکرپرسن اورسابق کرکٹر پرویز جمیل(پی۔ جے)پیداہوئے۔
*1969ء:پاکستان کے مطالبہ پربھارت کے سرکاری وفدکواسلامی سربراہی کانفرنس سے خارج کردیاگیا۔
*1970ء:حکیم محمداجمل کے فرزند حکیم محمدجمیل انتقال کرگئے۔
*1971ء:برطانیہ نے جاسوسی کے الزام میں90روسی سفارتکاروں کونکال دیا۔
*1973ء:گنی بساؤکوپرتگال سے آزادی ملی۔
*1983ء:کرکٹرشعیب محمدنے پہلاٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف جالندھرمیں کھیلا۔
*1986ء:ماہرتعلیم،تحریک پاکستان کے کارکن سیدالطاف علی بریلوی انتقال کرگئے۔
*1990ء:مشرقی جرمنی نے وارسا معاہدے سے علیحدگی اختیارکی۔
*1994ء:میانمارمیںآمریت کا مقابلہ کرنے کیلئے آنگ سان سوچی نے نیشنل لیگ فارڈیموکریسی قائم کی۔
*1995ء:وزیراعظم بے نظیربھٹونے لاڑکانہ ریڈیوکاافتتاح کیا۔
*1996ء:امریکی صدربش نے اقوام متحدہ میںNTBTپردستخط کردیے۔
*1998ء:تحریک پاکستان کے کارکن اوربااثرسیاستدان سردارشوکت حیات خان انتقال کرگئے۔
*2002ء:مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔
*2002ء:بھارت نے میزائل ترشول کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
*2003ء:بلوچستان پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چھ رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا۔
*2003ء:لاہورمیں سابق فلمسٹارنگینہ خانم اوران کے گھرمیں موجوددیگرسات افرادکوقتل کردیاگیا۔ 
*2004ء:سعودی عرب نے ویزاسے زائدعرصہ قیام کرنے والے 104پاکستانیوں کوملک بدرکردیا۔
*2005ء:CBRنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے الیکٹرانک فائلنگ سسٹم شروع کردیا۔
*2005ء:دادوکے قریب دوبسوں میں تصادم کے نتیجہ میں30افرادہلاک اور100سے زائدزخمی ہوگئے۔
*2005ء:معروف اداکارآشٹن کوچرنے اداکارہ ٹیمی مورسے کیلی فورنیامیں شادی کرلی۔
*2007ء:مشرف حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء نے سینئروکیل احمدرضاقصوری کے منہ پرکالی سیاہی کا سپرے کردیا۔
*2007ء:جوہانس برگ میں انڈیانے پاکستان کوپانچ رنز سے ہراکرآئی سی سی کا پہلاٹونٹی20کپ جیت لیا۔ 
*2008ء:جنوبی وزیرستان میں طالبان کی نجی عدالت کے فیصلہ کے مطابق وانامیں چارافرادکوقصاص کے تحت سرعام گولیاں مارکرہلاک کردیاگیا۔
*2012ء:الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کے متعلق غلط حلف نامے دینے پروزیرداخلہ رحمن ملک سمیت 12ارکان پارلیمنٹ کے خلاف فوجداری مقدمات کاحکم دے دیا۔
*2012ء:پی آئی اے کے سابق چیئرمین چودھری احمدسعیدمسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
*2013ء:بلوچستان میں شدیدزلزلہ سے 515افرادہلاک اورتین لاکھ سے زائدبے گھرہوئے۔
*2015ء:حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑمچنے سے 717حاجی شہیداور863زخمی ہوگئے۔
*آج دریاؤں کاعالمی دن منایاجائے گا۔
*آج بیٹی کاعالمی دن منایاجائے گا۔
*آج ورلڈمیری ٹائم ڈے منایاجائے گا۔
*آج رموزاوقاف(Punctuation)کادن منایاجائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)