This Day in History:22nd September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
22ستمبر
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*1499ء:سوئٹزرلینڈایک آزادریاست بن گئی۔
*1539ء:سکھوں کے روحانی پیشواباباگرونانک 70سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
*1692ء:امریکہ میں جادوگری کے الزام میں20افرادکوپھانسی دے دی گئی۔
*1862ء:امریکی صدرلنکن نے اعلان کیا کہ وہ تمام ریاستوں میں موجودغلاموں کویکم جنوری کوآزادکردیں گے۔
*1903ء:اٹالومارچیونی نے کون آئس کریم والی مشین ایجادکی۔
*1908ء:بلغاریہ کوسلطنت عثمانیہ (ترکی)سے آزادی ملی۔
*1914ء:فیض احمدفیض کی اہلیہ ایلس فیض پیداہوئیں۔
*1942ء:پاکستان کے نامورسائنسدان عطاالرحمن پیداہوئے۔
*1943ء:سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس فلک شیرحافظ آبادمیں پیداہوئے۔
*1950ء:سندھ اسمبلی کے سابق سپیکراورپیپلزپارٹی رہنمانثاراحمدکھوڑولاڑکانہ میں پیداہوئے۔
*1955ء:سابق وفاقی وزیرسیدنویدقمرکراچی میں پیداہوئے۔
*1960ء:معروف سفارتکارنجم الثاقب سیالکوٹ میں پیداہوئے۔
*1960ء:مالی کوفرانس سے آزادی ملی۔
*1965ء:پاک بھارت جنگ میں سترہ روزبعدفائربندی ہوگئی۔
*1973ء:امریکہ کے پہلے یہودی سیکرٹری آف سٹیٹ ہنری کسنجرنے حلف اٹھایا۔
*1979ء:جماعت اسلامی کے بانی ابوالاعلیٰ مولانامودودی لاہورمیں انتقال کرگئے۔
*1980ء:شط العرب کے پانیوں کے تنازعہ پرعراق نے ایران پرحملہ کردیا۔
*1986ء:پنجاب میںآٹے کی راشن بندی ختم ہوگئی۔
*1988ء:ممتازشاعررئیس امروہوی کوکراچی میں قتل کردیاگیا۔
*1993ء:سابق سویت صدربورس یلسٹن کوبرطرف کردیاگیا۔
*1995ء:قائداعظمؒ کے سرکاری فوٹوگرافرظہورمیاں انتقال کرگئے۔
*1998ء:وزیراعظم نوزشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔
*2000ء:اردوکے عظیم شاعر،ادیب اورمحقق سیداقبال عظیم کراچی میں انتقال کرگئے۔ 
*2002ء:آئی ایس پی آرنے بتایاکہ القاعدہ کے 422غیرملکی جنگجوامریکہ کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔
*2004ء:سندھ اسمبلی نے جنرل مشرف کی وردی کی حمایت میں ایم کیوایم کی قراردادمنظورکرلی۔ 
*2004ء:مقبوضہ کشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئیں۔
*2005ء:لاہورمیں دوبم دھماکے،چھ افرادہلاک اور27زخمی ہوگئے۔
*2005ء:کلکتہ ہائی کورٹ نے تسلیمہ نسرین کی اسلام مخالف کتاب سے پابندی ہٹادی۔
*2006ء:شہری ہوابازی کی کیڈٹ سائرہ امین نے اعزازی تلوارحاصل کرنے والی پہلی خاتون کااعزازحاصل کرلیا۔
*2007ء:انسداددہشتگردی عدالت کوئٹہ نے نواب اسلم رئیسانی ،ساجدترین اورحبیب جالب بلوچ کوغداری کے مقدمہ سے بری کردیا۔ 
*2012ء:وفاقی وزیرریلوے غلام احمدبلورنے توہین رسالت کے مرتکب امریکی فلمسازکوقتل کرنے پرایک لاکھ ڈالرانعام کااعلان کردیا۔
*2013ء:پشاورمیں چرچ پردہشت گردوں کاحملہ،127افرادہلاک ہوگئے۔
*2014ء:لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکوآئی ایس آئی کا نیاDGنامزدکردیاگیا۔
*2015ء:انڈونیشیاکے شہرپلانگ کاریامیں دنیاکی سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈکی گئی۔ 
*2016ء:وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے FBRکوپانامہ لیکس کے پاکستانی اکاؤنٹ ہولڈرزکی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
*آج بزنس ویمنزڈے منایاجائے گا۔
*آج گینڈے کا عالمی دن منایاجائے گا۔
*آج ورلڈکارفری ڈے منایاجائے گا۔
*آج کون آئس کریم کادن منایاجائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)