This Day in History:25th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
25ستمبر
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*813ء:چھٹے عباسی خلیفہ محمدابن ہارون الرشیدکوقتل کردیاگیا۔
*1396ء:نکوپولس کی جنگ میں سلطان بایزیداوّل نے صلیبی فوج کو شکست دے دی۔
*1639ء:امریکہ میں پہلے پرنٹنگ پریس نے کام شروع کردیا۔
*1690ء:امریکی نوآبادیوں کاپہلااخبار’’پبلک آکرینسز‘‘بوسٹن سے شائع کیاگیا۔
*1777ء:برطانوی جنرل ولیم ہوائے نے فلاڈلفیاکوفتح کرلیا۔
*1844ء:کینیڈانے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں امریکہ کو23رنزسے شکست دے دی۔
*1878ء:عوامی آگہی کے سلسلہ میں تمباکونوشی کے خلاف سب سے پہلا’’ایڈیٹرکے نام خط‘‘برطانوی فزیشن ڈاکٹرچارلس ڈرسڈیل نے دی ٹائمزاخبارکولکھا۔
*1888ء:برطانیہ کے مشہوررائل کورٹ تھیٹرکاافتتاح ہوا۔
*1897ء:پہلی برٹش بس سروس کا آغازہوا۔
*1903ء:جماعت اسلامی کے بانی مولانامودودی اورنگ آباد(بھارت)میں پیداہوئے۔
*1906ء:لیونارڈوٹورس نے ریموٹ کنٹرول بناکرعوام میں اسکاکامیاب مظاہرہ دکھایا۔
*1912ء:کولمبیایونیورسٹی میں صحافت کا شعبہ شروع کیاگیا۔
*1926ء:فورڈموٹرکمپنی کے مالک ہنری فورڈنے اپنے کارکنوں کیلئے ہفتے میں پانچ دن آٹھ گھنٹے یومیہ کام کے اوقات مقررکردیے۔
*1926ء:غلامی کے خلاف بین الاقوامی کنونشن پر 20ریاستوں نے دستخط کردیے۔
*1929ء:علامہ اقبالؒ کے استاد مولانامیرحسن انتقال کرگئے۔
*1949ء:ویسٹ انڈیزکے کرکٹ کھلاڑی انشان علی پیداہوئے۔
*1953ء:سابق سویت یونین کے آخری سربراہ مملکت میخائل گورباچوف نے رئیسہ میکسی مووناسے شادی کرلی۔
*1955ء:گلوکاراسدامانت علی خان لاہورمیں پیداہوئے۔
*1962ء:سونی لسٹن نے فلائڈپیٹرسن کوپہلے راؤنڈمیں ناک آؤٹ کرکے ورلڈہیوی ویٹ باکسنگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
*1968ء:صدرایوب خاں نے پی ٹی وی ڈھاکہ کا افتتاح کیا۔
*1969ء:جنوبی افریقہ کے کرکٹرہنسی کرونئے پیداہوئے۔
*1971ء:پاکستان نژادہانگ کانگ کے کرکٹرنجیب عامرڈیرہ غازی خان میں پیداہوئے۔
*1977ء:سابق کرکٹرفرحان عادل کراچی میں پیداہوئے۔
*1977ء:فرسٹ کلاس کرکٹرنصیراحمداسلام آبادمیں پیداہوئے۔
*1979ء:پاکستان نژادUAEکے کرکٹرامجدعلی چودھری لاہورمیں پیداہوئے۔
*1981ء:مسلم لیگی رہنماچودھری ظہورالٰہی کولاہورمیں قتل کردیاگیا۔
*1985ء:اکالی دل نے مشرقی پنجاب کے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرلی۔
*1989ء:فنانشل ٹائمزکی رپورٹرکرسٹینالیمب کوپاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیاگیا۔
*1994ء:اولیورمیکال نے لیوناکس لیوس کودوسرے راؤنڈمیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرکے عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
*1998ء:ادیب اورصحافی آغابابرنیویارک میں انتقال کرگئے۔
*2002ء:وفاقی کابینہ نے توہین عدالت آرڈی ننس 2002ء کی منظوری دے دی۔
*2002ء:کراچی میں ایکNGOکے دفترمیں کام کرنے والے سات مسیحی کارکنوں کوقتل کردیاگیا۔
*2002ء:مولانامودودی کے قریبی ساتھی اورعالم دین مولانانعیم صدیقی لاہورمیں انتقال کرگئے۔
*2003ء:میانہ گوندل(منڈی بہاوالدین)کے قریب ویگن درخت سے ٹکراگئی،سات افراد ہلاک اور8زخمی ہوگئے۔
*2004ء:ICCچیمپئنزٹرافی کے فائنل میں ویسٹ انڈیزنے انگلینڈکو2وکٹ سے شکست دے دی۔
*2005ء:جامشوروکے قریب پولیس وین اورمسافربس میں تصادم،10افرادہلاک اور43زخمی ہوگئے۔
*2005ء:معروف محقق،نقاد،مصنف،ماہرلسانیات اوراردوکے سکالرڈاکٹرغلام مصطفی خاں انتقال کرگئے۔
*2011ء:لاہورمیں ڈینگی بخارسے مرنے والوں کی تعداد114تک پہنچ گئی۔ 
*2012ء:سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کومساوی حقوق والے شہری قرار دیتے ہوئے انہیں باعزت مقام اورحقوق دینے کاحکم دے دیا۔
*2012ء:ٹی وی،فلم اورتھیٹرکے اداکارعلی جاویدگوجرانوالہ میں انتقال کرگئے۔
*2012ء:صدرآصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔
*2014ء:سابق کرکٹرمحمدیوسف کے بھائی،بھابھی اوربھتیجے نے بھی اسلام قبول کرلیا۔
*2014ء:آکسفورڈیونیورسٹی نے گلوبٹ کوگلوازم قراردے کرلفظ اپنی ڈکشنری کے نئے ایڈیشن میں شامل کرلیا۔ 
*2016ء:دنیاکی سب سے بڑی ریڈیوٹیلی سکوپ نے چین میں کام شروع کردیا۔
*آج ورلڈفاماسسٹ ڈے منایاجائے گا۔
*آج سائیکوتھراپی ڈے منایاجائے گا۔
*آج فیملی ڈے منایاجائے گا۔
*آج کوکنگ ڈے منایاجائے گا۔
*آج ورلڈ ڈریم ڈے منایاجائے گا۔
*آج comicبک ڈے منایاجائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)