Today in History: 10th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
10ستمبر
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*1266ء:حضرت خواجہ فریدالدین گنج شکرؒ نے وفات پائی۔
*1846ء:Elias Hoaweنے امریکہ میں لاک سٹچ والی پہلی سلائی مشین ایجادکی۔
*1897ء:شراب پی کرڈرائیونگ کرنے کے جرم میں پہلی بارلندن میں ایک ٹیکسی ڈرائیورجارج سمتھ کوگرفتارکرلیاگیا۔
*1912ء:ُپائلٹJules Vedrinesنے100میل فی گھنٹہ کی حدعبورکرنے کا اعزازحاصل کرلیا۔
*1925ء:ممتازادیب،شاعر،تجزیہ نگار،مزاح نگاراوردانشورسیدمشکورحسین یادمشرقی پنجاب میں پیداہوئے۔
*1928ء:خیبرپختون خواہ کے سابق مارشل لا ایڈمنسٹریٹرلیفٹیننٹ جنرل فضل حق لاہورمیں پیداہوئے۔
*1945ء:فلمسٹارزیبا(محمدعلی)امبالہ میں پیداہوئیں۔
*1967ء:جبرالٹرنے سپین کے ساتھ شامل ہونے کی بجائے برطانیہ کے ساتھ رہنے کیلئے ووٹ دیا۔
*1969ء:فلمسٹارریشم پیداہوئیں۔
*1974ء:گنی بساؤنے پرتگال سے آزادی حاصل کرلی۔
*1974ء:کرکٹرمحمداکرم اسلام آبادمیں پیداہوئے۔
*1976ء:یوگوسلاویہ میں دو طیارے فضامیں ٹکرانے سے 176افرادہلاک ہوگئے۔
*1977ء:فرانس میںآخری پھانسی مجرم حمیدہ کودی گئی۔
*1981ء:پکاسوکی پینٹنگ Guernicaسپین کوواپس کردی گئی اور اسے میڈرڈکے میوزیم میں نصب کردیاگیا ۔پکاسونے وصیت کی تھی کہ جب تک فاشسٹ حکومت ختم نہ ہواورجمہوریت بحال نہ ہواس وقت تک یہ پینٹنگ سپین کوواپس نہ دی جائے۔
*2000ء:پاکستان کی پہلی انگریزی کالم نگارزیب النساء حمیداللہ انتقال کرگئیں۔
*2002ء:سوئٹزرلینڈاقوام متحدہ کا190واں رکن بن گیا۔
*2003ء:سویڈن کی وزیرخارجہ Anna Lindhکوشاپنگ کرتے ہوئے خنجرسے زخمی کردیاگیا،اگلے روزجاں بحق ہوگئیں۔
*2007ء:نوازشریف سات سال جلاوطنی کے بعدپاکستان واپس پہنچ گئے۔
*2015ء:چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
*آج خودکشی کے تدارک کا عالمی دن منایاجارہاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)