Today in History: 11th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
11ستمبر
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*1697ء:زینٹاکی لڑائی میں ترکوں کی پسپائی،سنٹرل یورپ کا کافی حصہ سلطنت عثمانیہ سے چھن گیا۔
*1853ء:امریکہ میں دنیاکاپہلابرقی تارروانہ کیاگیا۔
*1875ء:اخبارمیں پہلی کارٹون سٹرپ شائع کی گئی۔
*1883ء:جیمزکٹلرنے پوسٹل میل چیوٹ ایجادکیا۔
*1905ء:معروف ادیب اوردانشورممتازمفتی بٹالہ میں پیداہوئے۔
*1909ء:میکس وولف نے دم دارتارہ دوبارہ دریافت کرلیا۔
*1911ء:ہندوستان کے کرکٹرلالہ امرناتھ پیداہوئے۔
*1929ء:میئروولف نے پیدل چلنے والوں کیلئے ٹریفک لائٹ سسٹم کاافتتاح کیا۔ 
*1939ء:سعودی عرب اورعراق نے نازی جرمن کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔
*1940ء:جرمنی کی بمباری سے برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کونقصان پہنچا۔
*1941ء:پنٹاگون کی تعمیرکاکام شروع ہواجو15جنوری1943ء کو مکمل ہوا۔
*1941ء:معروف امریکی ناول نگارآگاتھاکرسٹی نے آرکیالوجسٹ میکس میلووان سے شادی کرلی۔
*1945ء:ایک کارسے دوسری کارمیں پہلی کامیاب موبائل فون کال کی گئی۔
*1945ء:نیدرلینڈکے فزیشن ولیم جے کاف نے گردوں کاپہلاکامیاب ڈائلسس کیا۔
*1947ء:اردوکے نامورشاعرقمرجلالوی علی گڑھ سے ہجرت کرکے کراچی پہنچ گئے۔
*1948ء:قائداعظم محمدعلی جناحؒ انتقال کرگئے۔
*1948ء:پی ٹی وی کے پروڈیوسرشرافت نقوی کراچی میں پیداہوئے۔
*1949ء:قائداعظمؒ کی پہلی برسی پریادگاری ٹکٹ جاری کیاگیا۔
*1951ء:فلورنس چاڈوک نے انگلینڈسے فرانس تک تیراکی کرنے والی پہلی خاتون تیراک کااعزازحاصل کرلیا۔
*1959ء:ممتازصحافی،محقق اورمترجم صہیب مرغوب لاہورمیں پیداہوئے۔
*1961ء:جنگلی حیات کے تحفظ کی تنظیم ورلڈوائلڈلائف فنڈ(WWF)قائم کی گئی۔
*1961ء:معروف شاعرہ،ادیبہ،مترجم اوربراڈکاسٹرثمینہ راجہ بہاولپورمیں پیداہوئیں۔
*1964ء:پاکستان نژادعمانی کرکٹرمظہرسلیم خان راولپنڈی میں پیداہوئے۔
*1965ء:شام کے صدربشارالاسددمشق میں پیداہوئے۔
*1967ء:چین اوربھارت کے درمیان سرحدی جھڑپوں کاآغازہوا۔ 
*1971ء:سویت یونین کے سابق وزیراعظم خروشیف ماسکومیں انتقال کرگئے۔
*1974ء:پنجابی کے معروف شاعر،ادیب اورمحقق ڈاکٹرفقیرمحمدفقیرگوجرانوالہ میں انتقال کرگئے۔
*1975ء:اداکارنیراعجازکراچی میں پیداہوئے۔
*1976ء:بھارتی کرکٹرمرلی کرتیک پیداہوئے۔
*1991ء:نامورپہلوان زبیراسلم عرف جھارالاہورمیں انتقال کرگئے۔ 
*1993ء:اداکارہ پری ہاشمی کراچی میں پیداہوئیں۔
*2001ء:ورلڈٹریڈسنٹراورپنٹاگون پردہشت گردانہ حملے،2752افرادہلاک ہوگئے۔
*2003ء:سویڈن کی وزیرخارجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
*2007ء:روس نے دنیاکے سب سے بڑے ہتھیار’’تمام بموں کے باپ‘‘کاتجربہ کرلیا۔
*2012ء:کراچی اورلاہورکی فیکٹریوں میںآتشزدگی سے 314افرادہلاک ہوگئے۔
*2015ء:حج کے دوران حرم شریف میں کرین حادثہ میں100سے زائدحاجی شہیدہوگئے۔
*آج کا دنNo News is Good Newsکے طورپرمنایاجائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)