Today in History: 6th September

آج کا دن : تاریخ کے آئینہ میں
6ستمبر
تحقیق:محمدیوسف بھٹہ
*1321ء:غیاث الدین تغلق دہلی کے تخت نشین ہوئے۔
*1766ء:مادے کی ایٹمی تھیوری پیش کرنے والے سائنسدان جان ڈالٹسن پیداہوئے۔
*1838ء:سکھ سلطنت کاآخری حکمران اورمہاراجہ رنجیت سنگھ کا بیٹادلیپ سنگھ لاہورمیں پیداہوا۔
*1870ء:لوئزااین سوائن نامی ایک عورت نے امریکی تاریخ میں پہلی بارووٹ کا حق استعمال کیا۔ 
*1901ء:اٹھائیس سالہ امریکی صدرولیم McKinleyکوگولی مارکرشدیدزخمی کردیاگیا جوآٹھ روز بعددم توڑگئے۔
*1915ء:پہلی جنگ عظیم کیلئے برطانیہ نے ٹینک ایجادکرلیا۔
*1927ء:عزیزبھٹی شہیدکی پہلی جامع سوانح عمری لکھنے والے مصنف چودھری اصغرعلی گھرال ضلع گجرات میں پیداہوئے۔ 
*1935ء:معروف ادیب بریگیڈیئرجنرل محمدصدیق سالک گجرات میں پیداہوئے۔ 
*1941ء:نازی فوج نے جرمنی میں رہنے والے یہودیوں کوحکم دیاکہ چھ سال سے زائدعمرکے تمام افرادلباس پرزردرنگ کا سٹارآف ڈیوڈلگائیں۔
*1956ء:لاہورہائی کورٹ کے جج جسٹس سیدمحمدکاظم رضاشمسی لاہورمیں پیداہوئے۔
*1963ء:پاکستان میں اعشاری سکوں کانظام رائج کرنے کا فیصلہ ہوا۔
*1965ء:کشمیرکے مسئلہ پردوسری پاک بھارت جنگ شروع ہوئی۔
*1965ء:جنگ ستمبرکے نامورشہیدسکواڈرن لیڈرسرفرازاحمدرفیقی نے شہادت پائی۔
*1966ء:کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جنوبی افریقہ کے وزیراعظم Hendrik Verwoerd کوقتل کردیاگیا۔
*1967ء:فرسٹ کلاس کرکٹرناصرواسطی پیداہوئے۔
*1968ء:کرکٹرسعیدانورکراچی میں پیداہوئے۔
*1968ء:سوازی لینڈنے برطانیہ سے آزادی حاصل کرلی۔
*1968ء:پاکستان نژادبرطانوی اداکارایلے خان لندن میں پیداہوئے۔
*1972ء:پاکستان نژادبیلجیم کے کرکٹرشکوہ ملک پیداہوئے۔
*1974ء:وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازپیداہوئے۔
*1983ء:نامورفلمساز،تقسیم کاراورایورنیوسٹوڈیوکے مالک آغاجی اے گل انتقال کرگئے۔
*1984ء:اداکاروھاج علی پیداہوئے۔
*1984ء:اداکارخرم پطرس لاہورمیں پیداہوئے۔
*1986ء:اداکاراورماڈل سیدیاسرشاہ دوبئی میں پیداہوئے۔
*1989ء:گلوکارہ گل پرناپشاورمیں پیداہوئیں۔
*1991ء:لٹویانے آزادی حاصل کیا۔
*1991ء:روس کے دوسرے بڑے شہرلینن گراڈکانام تبدیل کرکے سینٹ پیٹرزبرگ رکھ دیاگیا۔
*1997ء:برطانیہ کی شہزادی ڈیاناکی تدفین،دس لاکھ سے زائدافرادکی شرکت،2.5بلین افرادنے ٹی وی پربراہِ راست دیکھا۔ 
*2005ء:معروف صحافی وشاعرحسن عابدی کراچی میں انتقال کرگئے۔
*2006ء:سابق وزیرخارجہ آغاشاہی انتقال کرگئے۔
*2008ء:آصف علی زرداری نے 481ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخاب جیت لیا۔
*2016ء:جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلراورمعروف ماہرتعلیم ڈاکٹرعبدالوہاب انتقال کرگئے۔
*آج کاموں کوالتوامیں ڈالنے کے خلاف جہادکاعالمی دن منایاجائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Rahat Malik: Aik hama jehat shakhsiat(راحت ملک:ایک ہمہ جہت شخصیت)

Moazzam Ali: Aik darvesh siffat news hawker(معظم علی:ایک درویش صفت نیوزھاکر)

Urdu kay sada bahar ashaar(اُردوکے سدابہاراشعار:جوضرب المثل بن گئے)